عمران خان کے موجودہ کتے کی ولدیت پہ کامران شاہد کیوں ہنسے؟

شیرو کو عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی وجہ سے بھی شہرت ملی کیونکہ کہا جاتا ہے کہ ریحام خان کو شیرو سخت ناپسند تھا اور وہ اس کی موجودگی سے بہت پریشان ہوتی تھیں مگر عمران خان اسے بہت پیار کرتے تھے تاہم کوئی کہتا ہے کہ شیرو مر چکا ہے تو کوئی کہتا ہے کہ نہیں! ابھی زندہ ہے۔
عمران خان نے اب حقیقت سے پردہ اٹھا ہی دیا ہے اور معروف صحافی کامران شاہد کو دئیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ شیرو مر چکا ہے۔ انہوں نے بتایا ”کتے ہمیشہ وفادار رہے ہیں اور میرے گھر میں رہے ہیں، شیرو ہے نہیں بلکہ تھا، ابھی موجودہ کتے کا نام ہے موٹو۔۔۔ شیرو اس کا باپ تھا۔۔۔“ جیسے ہی عمران خان نے موٹو کی ’ولدیت‘ کا انکشاف کیا تو کامران شاہد ہنسی روکنے میں ناکام ہو گئے اور چہرہ چھپا کر ہنسنے لگے۔
Facebook Comments HS


