کارکنان جمعیت کے نام 


جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ سے مردانہ وار اور شفاف سیاست کی ہے۔ ہمیشہ نظریات کی جنگ جے یو آئی نے ہی لڑی ہے۔ واحد جماعت ہے جو منفرد سیاسی تاریخ رکھتی ہے۔ جمعیت علماء کے فیصلے ہمیشہ کارکنوں کے سامنے ہوئے ہیں۔ جس میں آج تک ہر فیصلے کو کھول کر بیان کیا گیا ہے۔

جمعیت کے فیصلوں یا قائد کی شخصیت سے کوئی بھی اختلاف کرے تو ہم اسے ان فیصلوں پر جبرا آمادہ نہیں کرسکتے۔ کوئی لاکھ اختلاف کرے اس کو حق ہے۔ کوئی اگر جمعیت کی پالیسیوں اور شخصیات کو اپنے عقل کے ترازو میں تولتا ہے تو یہ اس کا مسئلہ ہے آپ کا نہیں۔ آپ اس کو مثبت انداز میں دلیل کے ساتھ مطمئن کر سکتے ہو مگر گالم گلوچ سے ہرگز نہیں۔

آپ کا ہر قول فعل آپ کے جماعتی منشور و دستور کی عکاسی کرتا ہے۔ اس لیے اپنے قائدین کی لاج رکھتے ہوئے مثبت رویہ اپنائیں۔ عام بازاری لہجہ اور گالم گلوچ سے اجتناب کریں۔ اگر کوئی آپ کی قیادت پر الزام تراشی کرتا ہے یا گالم گلوچ کرتا ہے تو اس کی بنیادی وجہ کو پہلے تلاش کریں۔ آخر اس کو اس حد تک پہنچنے کی نوبت کیوں پیش آئی۔ اگر آپ اس کی وجہ تک پہنچیں گیں تو پھر اس کو مطمئن کرنے میں آپ کو دشواری نہیں ہوگی۔

کوئی ذی فہم شخص کسی کی بلا وجہ پگڑی اچھالنے کی جسارت نہیں کر سکتا۔ یا تو وہ کسی سنے سنائے پروپیگنڈا کے تحت اس طرح کر رہا ہوگا یا اس کو کوئی شکوہ ہوگا یا کوئی اور وجہ بہر صورت وہ دلیل کی زباں سمجھ جائے گا۔ اگر وہ بلاجواز کسی کی عزت پر کیچڑ اچھال رہا ہے تو پھر یاد رکھیے وہ عقل سے عاری ہے بے چارہ۔ اسے اپنے حال پر رہنے دیجیے۔

وہ خود ہی خاموش ہوجائے گا جب اسے اہمیت ہی نہیں ملے گی۔ اگر آپ نے جوابات دینا شروع کردیے تو پہر معذرت کے ساتھ آپ بھی اسی بے عقل کی طرح ہیں جسے اپنی اور اپنی قیادت کی عزت اور لاج نہیں۔

آپ جمعیت کی جارحانہ کامیابیوں کا ذکر کریں۔ پھر دیکہیں کیسے آپ کی سوشل میڈیا پر پذیرائی ہوتی ہے۔ جب آپ اور آپ کی جماعت کسی الزام کی حامل نہیں تو پہر آپ صفائیاں پیش کرکے مخالفین کو مزید اعتراضات کے مواقع کیوں فراہم کر رہے ہیں۔

آخر میں یہی التماس کرتا ہوں کہ خدارا اگر کسی کو آپ دلیل اور مثبت رویے سے مطمئن نہیں کرسکتے تو پہر خاموش رہیں یہ آپ کے اور جماعتی مفاد میں سب سے زیادہ بھتر رہیگا۔ آپ کو یہ حق حاصل نہیں کہ آپ کسی کے بارے میں کو رائے قائم کرکے جماعت کی ترجمانی الزام تراشی کے صورت میں کریں۔ یہ ملکہ قائدین کو حاصل ہے۔ اور انہوں نے الحمدللہ ہر موڑ پہ ہر سازش کی نشاندہی کرکے اسے ناکام بنایا ہے۔
اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
جزاک اللہ۔

حسین احمد سندھی
Latest posts by حسین احمد سندھی (see all)

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).