چار امیدواروں نے مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ واپس کر دیا: جیپ کا نشان الاٹ
راجن پور سے مسلم لیگ ن کے چار انتخابی امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ واپس کرتے ہوئے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
شیر علی گورچانی ،پرویز گورچانی ، حفیظ دریشک اور یوسف دریشک نے آخری وقت پر سابق حکمران جماعت ن لیگ کا ٹکٹ واپس کر دیا ہے۔
شیر علی گورچانی نے اپنے ساتھیوں کے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کی تصدیق تو کی ہے لیکن ٹکٹ واپس کرنے کی وجہ نہیں بتائی۔ ن لیگ کا ٹکٹ واپس کرنے والے ان چاروں امیدواروں کو الیکشن کمیشن نے جیپ کا نشان الاٹ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کی طرف سے ٹکٹ نہ ملنے پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ بھی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں، انہیں بھی جیپ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔


