پیپلز پارٹی کو پنجاب سے 100 امیدوار بھی نہیں مل سکے


عام انتخابات 2018 کے لئے امیدواروں کو انتخابی نشان جاری کرنے کا وقت ختم ہو گیا ہے لیکن پیپلز پارٹی ابھی تک پنجاب سے امیدوار ہی نہیں ڈھونڈ سکی۔

ذرائع کے مطابق امیدوار نہ ملنے کے باعث پنجاب سے پیپلز پارٹی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری نہیں کرسکی۔ پانچ بار ملک پر حکمرانی کرنے والی پیپلز پارٹی پنجاب مین قومی اسمبلی کے 141 حلقوں میں سے 100 امیدوار بھی نہ ڈھونڈ سکی اور ابھی تک اسے صرف 93 امیدوار ہی میسر آسکے ہیں جن میں سے اکثریت غیر معروف شخصیات کی ہے۔

2013ء  میں ہونے والے عام انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی نے پنجاب سے 113 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے تھے لیکن اس کے 111 امیدوار ہار گئے تھے اور اس بار بھی صورت حال مختلف نہیں ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).