”عمران خان شرک اور گناہ کبیرہ کے مرتکب ہوئے“: عمران خان کے نکاح خواں مفتی سعید

تفصیلات کے مطابق مفتی سعید خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جو کچھ کیا ہے ، کوئی پوچھنے اور سننے والا نہیں کہ یہ سارے لیڈر کیا کرنے جارہے ہیں ، محض اس لیے غلط فہمی میں مبتلا ہیں کہ آپ کو حکومت مل جائے گی ، ہم نے مانا کہ آپ کو حکومت مل جائے گی ، ہم نے مانا کہ آپ نے پوری دنیا پر حکومت کر لی لیکن خدا کو بھی منہ دکھانا ہے ، امت مسلمہ میں کوئی ایک فرقہ اس بات کا قائل ہوا ہو کہ تم سجدہ جیسی ہیت بناﺅ اور جا کر چوکھٹ کو چومو ، کون اس بات کا قائل ہے؟
چار طبقات گنے جاتے ہیں اور چاروں کے علماءسے پوچھو اور ہی برا کہیں گے ، یہ جہالت کا فعل ہے ، یہ فعل جائز نہیں ، ممکن ہے کہ خدا پوچھے کہ یہ کیا حرکت کی ، خدا نہیں بھی پوچھے اور ہمیں بھی پوچھے کہ تم کہاں تھے اور تم کیوں نہیں بولے ، یہ فعل شرک اور کبیرہ گنا ہ پر مشتمل ہے ، ہم اس سے بیزاری کا اظہار ا س لیے کرتے ہیں کہ اللہ ہم سے قیامت میں یہ نہ پوچھے کہ ہم ان کے حمایتی اور طرف دار تھے اور ووٹ ان کو دیا کرتے تھے ۔

