ریحام کو مفتی اسماعیل کا بیوٹی کلینک جانے کا مشورہ


”کچھ گھنٹے پہلے نہیں پتہ تھا کہ یہ عورت کون ہے اور۔۔۔“ مفتی اسماعیل منک کو اپنی تصویر پر ریحام خان کا چہرہ دیکھ کر کیا سوجھی اور پھر جب انہیں معلوم ہوا کہ یہ ریحام خان ہے تو کیا کہا؟ ایک اور ٹویٹ کر کے ”میلہ“ لوٹ لیا

مفتی اسماعیل منک نے ریحام خان کو جس جگہ جانے کا مشورہ دیا ہے وہ معروف بیوٹی کلینک ہے جہاں میک اپ کی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ بازوﺅں، ٹانگوں اور چہرے کے غیر ضروری بالوں کو لیزر کیلئے ختم کیا جاتا ہے جبکہ سر کے بالوں کیلئے بھی مختلف سروسز فراہم کی جاتی ہیں۔ مفتی اسماعیل کی جانب سے یہ جواب سامنے آنے کے بعد ہر کوئی محفوظ ہو رہا ہے۔

اس سے بھی زیادہ دلچسپ امر یہ ہے کہ مفتی اسماعیل کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ ان کی تصویر پر جس عورت کا چہرہ لگایا گیا ہے وہ کون ہے اور جب انہیں یہ معلوم ہوا تو ایک اور دلچسپ ٹویٹ کر کے ”میلہ“ لوٹ لیا۔

مفتی اسماعیل نے لکھا ”اس ’طبی مزاح‘ پر میری نظر صرف اس لئے پڑی کیونکہ یہ میری تصویر ہے اور بہن نے اس پر اپنا چہرہ لگا دیا ہے۔ مجھے کچھ گھنٹے پہلے تک بالکل بھی نہیں معلوم تھا کہ یہ کون ہے۔ لہٰذا میں نے معمول کی طرح مذاق میں ہی اس پر ٹویٹ کر دیا۔۔۔ ہاہاہاہا“

Facebook Comments HS