دیپیکا پڈوکون کو بریسٹ امپلانٹ کا مشورہ کیوں دیا گیا؟


’مجھے کہا گیا تھا فلم انڈسٹری میں کامیاب ہونا ہے تو اپنے جسم کے ساتھ یہ کام کرو‘ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے انتہائی شرمناک انکشاف کردیا

برطانوی جریدے ’ایوننگ سٹینڈرڈ‘ کو دئیے گئے انٹرویو میں ان کا کہناتھا ’’مجھے بہت سی باتیں سمجھائی گئیں۔ نسوانی حسن میں اضافہ کرواؤ، یہ بھی کہا گیا۔ ان کا کہناتھا کہ پہچان بنانے اور کسی ڈائریکٹر یا پروڈیوسر کی نظر میں آنے کا یہی درست طریقہ ہے۔ تم جو حاصل کرنا چاہتی ہو اس کے حصول کا یہ آسان طریقہ ہے۔ لیکن میں اس طرح کی لڑکی نہیں ہوں۔ میں نے ہمیشہ اپنے من کی مانی ہے۔‘‘

جب ان سے ’می ٹو‘ تحریک کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا ’’ہمار احال بھی وہی ہے جو باقی دنیا میں ہے۔ اب اس کے بارے میں کافی آگاہی آ رہی ہے۔ اب لوگ اس کے متعلق کھل کر بات کر رہے ہیں اور میں بھارت میں بھی کچھ ایسا ہی دیکھ رہی ہوں۔‘‘

Facebook Comments HS