میں یہودی وارث نہیں ہوں، نہیں چاہتی کہ میرا موازنہ جمائما سے ہو؛ ریحام خان


”جمائمہ خان بولو اور ریحام کا منہ بند کر دو کیونکہ۔۔۔“ ریحام خان نے جمائمہ خان سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے، سوشل میڈیا پر وہ کچھ کہہ دیا کہ جمائمہ خان بھی آنکھیں بند کر لیں

آج ہی انہوں نے داڑھی لگائے اپنے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے اس کی شدید مذمت کی گئی اور اب انہوں نے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان سے متعلق ایسی بات کہہ دی ہے کہ کپتان کے مداحوں اور جمائمہ خان کا احترام کرنے والے پاکستانیوں نے انہیں آڑھے ہاتھوں لے لیا۔

انہوں نے نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری کوشش کر رہی ہوں کہ کتاب الیکشن سے پہلے شائع کر دی جائے کیونکہ اس کتاب کا جو تاثر دیا جا رہا ہے یا لیا جا رہا ہے، کتاب اس سے بہت مختلف ہے۔ میری اور عمران خان طلاق میں اختلاف خواتین، مرد، بکریاں یا لڑائیاں نہیں تھے بلکہ اختلافات نظریاتی تھے اور پی ٹی آئی کے سپورٹر کی حیثیت سے بھی تھے اور شادی کے بعد جو کچھ میں نے دیکھا وہ مجھے برداشت نہیں اس لئے کہ وہ غلط ہے اور کرپشن سے جڑا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا میں جو کچھ بھی ہوں، اس پر فخر محسوس کرتی ہوں، میں ایک مختلف خاندان سے تعلق رکھتی ہوں اور میری طلاق بہت مختلف حالات میں ہوئی، اور میں نہیں چاہتی کہ لوگ میرا موازنہ جمائمہ کیساتھ کریں، مجھے خود پر فخر ہے۔میں آج تک، اپنے باپ یا بھائی یا کسی اور پر منحصر نہیں رہی اور نہ ہی کوئی ’یہودی وارثہ‘ ہوں، میں ایک خود مختار عورت ہوں اور اس پر فخر کرتی ہوں۔

کپتان کے مداح جمائمہ خان کی بھی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور ان کیلئے محبت کا اظہار بھی کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں ریحام خان کی یہ بات اچھی نہ لگی اور انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

شفیق نے لکھا ”برائے مہربانی اپنا موازنہ عظیم اور قابل احترام جمائمہ خان کیساتھ مل کرو، ہمارے دلوں میں جمائمہ خان کیلئے بے حد احترام موجود ہے“

صباءساہی نے لکھا ”حسد اپنے عروج پر“

آصف زئی نے لکھا ”یہ تو جمائمہ خان کی شان کا اندازہ بھی نہیں کر سکتی“

عمران خان نے لکھا ”میرے خیال سے ریحام خان خودپسندی کا شکار جس میں سست رفتاری سے مگر یقینا اضافہ ہو رہا ہے۔ جمائمہ خان سے موازنہ کر کے خبروں میں رہنا بھی ایک گھٹیا عمل ہے کیونکہ یہ کوئی موازنہ نہیں ہے“

کے جے خان نے جمائمہ خان سے درخواست کی ”جمائمہ خان بولو !! ریحام خان کا منہ بند کر دو“

علی آفریدی نے لکھا ”ایک طرف ایسی عورت ہے جو اپنے شوہر اور وطن کے بارے میں ایک لفظ نہیں بولتی، اور دوسری جانب تم نے ناصرف اپنے شوہر کو بدنام کیا ہے بلکہ اپنے وطن اور لوگوں کی بھی بدنامی کا باعث بنی ہواب بتاﺅ!!! کون گھٹیا ہے“

نفیسہ نے لکھا ”اور مجھے یقین ہے کہ وہ خوش ہے کیونکہ اس میں تم جیسا کچھ نہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے ان کا رشتہ کتنی دیر رہا۔ اس نے پیسوں کیلئے اپنی عصمت نہیں بیچی“

Facebook Comments HS