گاؤں جہاں مرد چند ہزار روپے کے عوض دلہن کرائے پر حاصل کرتے ہیں


وہ گاؤں جہاں پر مرد چند ہزار روپے میں ایک ماہ کے لیے دلہن کو کرائے پر حاصل کر سکتے ہیں

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق امیر مرد بڑی تعداد میں اس گاؤں میں آتے اور 10روپے کے ایک اسٹامپ پیپر پر معاہدہ کرکے لڑکی کو دلہن بنا کر لے جاتے ہیں۔ ان لڑکیوں کا ماہانہ کرایہ محض چند ہزار روپے ہوتا ہے۔معاہدے کے اختتام پر خریدار کے پاس دو آپشن ہوتے ہیں۔ یا تو معاہدے کی تجدید کرلے اور لڑکی کو اپنے پاس ہی رکھے اور یا پھر اسے گھر بھیج کر اپنی راہ لے اور کسی نئی لڑکی کو خرید کر اس کی زندگی سے کھیلنا شروع کر دے۔بھارتی ریاست گجرات میں بھی اس طرح کے واقعات منظرعام پر آ چکے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ہی ایک رپورٹ میں معلوم ہوا تھا کہ گجرات میں ایک والدین نے امیر بزنس مین کو اپنی بیٹی 8ہزار روپے ماہانہ کرائے پر دے رکھی ہے۔

Facebook Comments HS