کراچی پولیس نے جبران ناصر کو گرفتار کر لیا


کراچی پولیس نے سماجی کارکن اور این اے 247 سے آزاد امیدوار جبران ناصر کو حراست میں لے لیا ہے۔ جبران ناصر نے اپنے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو بھی ڈالی ہے جس میں وہ گرفتاری سے قبل کہہ رہے ہیں کہ پولیس اہلکاروں نے زدو کوب کیا ہے۔

اپنے بیان میں سماجی کارکن نے کہا کہ انہیں جج کے پروٹوکول میں شامل اہلکاروں نے مارا۔ میرے کپڑے پھاڑ کر گھسیٹ کر لے گئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس اور میرے درمیان ہونے ولا واقعہ سی ایم ہائوس کے قریب پیش آیا ہےجہاں مجھے روک کر تھپڑ مارا گیا اور تشدد کیا گیا ۔

جبران ناصر کا مزید کہنا تھا کہ اگر میں نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو میرے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ مجھے فرئیر تھانے میں رکھا گیا ہے۔

وہ این اے 247 سے امیدوار ہونے کے ساتھ نقیب اللہ قتل کیس میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔