کیا چیف جسٹس اور آرمی چیف آپ کے رشتے دار ہیں؟
چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا خان نے تحریک انصاف کے امیدوار ناصر چیمہ کی جانب سے اشتہارات اور پوسٹرز پر چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تصاویر لگانے کا نوٹس لے لیا۔ پی ٹی آئی امیدوار نے چیف الیکشن کمشنر کو بتایا کہ یہ اشتہار اور پوسٹرز الیکشن شیڈول جاری ہونے سے پہلے لگائے گئے۔
جس پر چیف الیکشن کمیشن نے چنیوٹ سے پی ٹی آئی کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار ناصر چیمہ سے تحریری جواب طلب کر لیا ہے ۔
نوٹس میں ناصر چیمہ سے پوچھا گیا ہے کہ کس بنیاد پر آپ نے چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تصاویر لگائیں؟ کیا وہ آپ کے رشتے دار ہیں؟ آرمی چیف اور چیف جسٹس کا انتخابات سے کیا تعلق ہے ؟
الیکشن کمشنر نے کہا تحریری طور پر بتائیں کیوں نہ آپ کو الیکشن لڑنے سے روکا جائے؟ کیس کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔



