نواز شریف کے ساتھ لندن میں خاتون کی بدتمیزی


سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف لندن میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک خاتون نے انہیں انتہائی نازیبا الفاظ سے مخاطب کیا۔ اس خاتون نے انتہائی غصے میں میاں نوازشریف کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی اور انہیں شرمناک القابات سے بھی نواز دیا۔ خاتون کے لفظی حملوں کے جواب میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کوئی جواب نہیں دیا۔

عام انتخابات کے نزدیک آنے کے بعد عوام کے ردعمل میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ایسا ہی کچھ میاں نواز شریف کے ساتھ ہوا اور وہ لندن میں ایک خاتون کے غیظ و غضب کا نشانہ بن گئے۔