آپ کا واٹس ایپ اکاونٹ کس طرح ہیک کیا جا سکتا ہے؟ انتہائی ضروری الرٹ


فراڈیے کس طرح آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو اپنا بنا سکتے ہیں؟ وہ بات جو آپ کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

گلف نیوز کے مطابق حالیہ کچھ عرصے کے دوران یہ فراڈ کافی عام ہو چکا ہے۔ صارف کو ایک میسج موصول ہوتا ہے جس میں اسے خوشخبری سنائی گئی ہوتی ہے کہ وہ لاکھوں کا انعام جیت چکا ہے اور اسے دئیے گئے فون نمبرز پر رابطہ کرنے کو کہا جاتا ہے۔ جو لوگ ان دھوکہ بازوں کے چنگل میں آ جاتے ہیں ان سے بینک اکاؤنٹ کی معلومات لے کر ان کا اکاؤنٹ خالی کر دیا جاتا ہے لیکن جو لوگ بینک اکاؤنٹ سے متعلقہ معلومات فراہم کرنے پر تیار نہیں ہوتے ان کے ساتھ ایک اور فراڈ کر دیا جاتا ہے۔

انہیں ایک کوڈ بھیجا جاتا ہے جس کی ویری فکیشن کرنے کو کہا جاتا ہے لیکن دراصل یہ واٹس ایپ اکاؤنٹ کو کسی اور موبائل نمبر کے ساتھ منسلک کرنے کے لئے کوڈ ہوتا ہے۔ یوں ویری فکیشن کی کوشش میں صارف اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ سے محروم ہو جاتا ہے۔

ہیکر اس طرح حاصل کئے گئے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا کوئی بھی غلط استعمال کر سکتے ہیں لہٰذا صارفین کو بے حد محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔واٹس ایپ ویری فکیشن کوڈ کسی بھی صورت میں کسی کے ساتھ شئیر نہیں کرنا چاہیئے۔یہ وہ کوڈ ہے جو واٹس ایپ کی پہلی بار ایکٹیویشن، یا اس وقت جب آپ سم کارڈ یا موبائل فون بدلتے ہیں استعمال کیا جاتا ہے۔ واٹس ایپ اکاؤنٹ سیٹنگز میں جا کر ”two-step verification” کو ایکٹیویٹ کر لیا جائے تو اور بھی بہتر ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).