تم ابھی تک لڑکیاں پھنسانے کے چکر میں ہو؟

دنیا ئے کر کٹ میں اپنی گیند بازی کی رفتار سے دنیا بھر کے بلے بازوں کے دلوں میں اپنی دھاک بٹھانے والے شعیب اختر معروف اداکارہ کے ساتھ تصویر شیئر کر کے سوشل میڈ یا صارفین کے ہتھے چڑھ گئے ۔

تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے معروف اداکارہ عروہ حسین کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں دونوں ایک ساتھ بیٹھے کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں ۔اس موقع پر شعیب اختر نے عروہ حسین کو سالگرہ پر مبارکباد بھی دی اور آئندہ سال کی بہتری کے لیے دعا بھی کی لیکن سوشل میڈ یا صارفین کو شائد یہ تصویر زیادہ پسند نہ آئی اور انہوں نے دونو ں کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔
ایک صارف نور زیب قاضی نے اپنے کمنٹ میں لکھا؛ تم ابھی تک لڑکیاں پھنسانے کے چکر میں ہو؟
Facebook Comments HS






