تربوز کے چھلکوں میں پائی جانے والی غذائیت اور مردانہ صحت کا تعلق؛ سائنسی تحقیق میں انکشاف


تربوز کے چھلکے کا وہ فائدہ جو آپ کی زندگی بدل دے گا

ویب سائٹ remediesmedicine کے مطابق تربوز کا چھلکا وٹامن اے، وٹامن بی سکس، وٹامن سی، پوٹاشیم، مینگنیز اور زنک سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ سب چیزیں اپنی جگہ بہت مفید ہیں لیکن تربوز کے چھلکے میں پائی جانی والی ایک اور بہت اہم چیز لائیکوپین ہے۔ یہ جزو ہمارے جسم سے فاسد مادوں کو خارج کرتا ہے اور ہمیں طرح طرح کی بیماروں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ تربوز کے چھلکے میں سٹرولین بھی پایا جاتا ہے جو مسلز کو صحتمند رکھتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں یہ ایک جانب آپ کو مسل بڑھانے میں مدد دیتا ہے تو وہیں چربی کم کر کے موٹاپے پر قابو پانے میں بھی مدد دیتا ہے۔ واضح رہے کہ تربوز کے چھلکے میں پائے جانے والے غذائی اجزا میں سے ایک زنک بھی ہے جو مردانہ صحت کے لیے نہایت اہم غذائی حیثیت رکھتا ہے۔

اب ایک اہم سوال یہ ہے کہ تربوز کے چھلکے کا طریقہ استعمال کیا ہے۔ آپ اسے باریک کاٹ کر سلاد میں شامل کر سکتے ہیں۔ اس سلاد کو آپ کسی بھی کھانے کے ساتھ کھائیں گے تو یہ آپ کو اچھا لگے گا، یہ آپ صرف اس سلاد سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

Facebook Comments HS