شمالی وزیرستان میں پی ٹی آئی کے انتخابی دفتر پر حملہ، 10 افراد شدید زخمی
شمالی وزیرستان میں پی ٹی آئی امیدوار کے انتخابی دفتر پر حملہ ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دس کارکن زخمی ہو گئے۔ انتظامیہ کے مطابق پی ٹی آئی کے راہنما اور قومی اسمبلی حلقہ 48 کے امیدوار ملک اورنگ زیب کے انتخابی دفتر پر نامعلوم افراد نے ہینڈ گرینڈ سے حملہ کیا، جس سے دفتر میں موجود پی ٹی آئی کے کئی ورکرز زخمی ہوگئے۔
شمالی وزیرستان کے تحصیل رزمک میں پاکستان تحریک انصاف کےٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے قومی اسمبلی حلقہ 48 کے امیدوارکے دفتر پر نامعلوم افراد کی جانب سے ہینڈ گرینڈ حملہ کیا گیا۔ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔


