جیپ کو ڈالا جانے والا ووٹ خلائی مخلوق کو جائے گا: مریم نواز
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاداری کسی نے تبدیل نہیں کی بلکہ وفاداری تبدیل کرائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو زبردستی شیر کے نشان سے اتار کر جیپ میں سوار کرایا جا رہا ہے۔ جیپ کا نشان خلائی مخلوق کا نشان بنتا جارہا ہے۔ جیپ کو ڈالا جانے والا ووٹ خلائی مخلوق کو جائے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب نے اداروں کے بارے میں کوئی غلط بات نہیں کی ہے۔ میاں صاحب کے یہ کہنے میں کیا غلط ہے کہ ادارے اپنی آئینی حدود میں رہیں‘۔
علاوہ ازیں میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ ان کی والدہ کلثوم نواز کی پھیپھڑوں کی سرجری کامیاب رہی۔انہوں نے بتایا کہ یہ چھوٹی مگر ضروری سرجری تھی اور کلثوم نواز اب تک وینٹی لیٹر پر ہیں۔


