چین نے’زی کے زی ایم 500 ‘گن ایجاد کر لی: وزن صرف 3 کلوگرام، 2 سیکنڈ میں ایک ہزار فائر


چین نے نئی لیزر ’زی کے زی ایم 500 ‘رائفل ایجاد کر لی ہے۔ اس گن لیزر کی مدد سے کسی فرد کے جسم میں آگ بھڑکائی جا  سکتی ہے۔ بندوق کا وزن صرف تین کلوگرام ہے۔ اس میں ری چارج ایبل لیتھیم بیٹریاں استعمال کی گئی ہیں۔ اس بندوق سے 2 سیکنڈ میں ایک ہزار فائر کئے جا سکتے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چین میں سائنسدانوں نے ایسی پروٹوٹائپ لیزر رائفل تیار کی ہے جو دیکھنے میں اے کے 47 جیسی ہے اور اسے زی کے زی ایم 500 کا نام دیا گیا ہے۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ رائفل دیگر بندوقوں سے اس لیے مختلف ہے کیونکہ یہ لیزر کی مدد سے ہدف پر موجود فرد کے جسم میں آگ بھڑکا سکتی ہے۔اس لیزر کی مار (800 میٹر) لگ بھگ آدھا میل تک ہوگی اور رائفل کے ذریعے ہدف کے کپڑوں اور جلد کو جلایا جا سکتا ہے۔ اگر کپڑے آگ پکڑنے والی میٹریل سے بنے ہوں تو نقصان زیادہ ہو سکتا ہے۔

ان تفصیلات کے باوجود اس ہتھیار کو سائنسدانوں نے ‘ غیر مہلک’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس لیزر رائفل کے فائر کے اثرات کسی روایتی گن جیسے نہیں ہوتے۔ چینی فوج اور پولیس کے لیے اس رائفل کی بڑے پیمانے پر پروڈکشن جلد شروع کی جائے گی۔

Facebook Comments HS