چپلیں پہن کر عمران خان نے بارش زدہ لاہور کا دورہ کیوں کیا؟


عمران خان چپل پہن کر لاہور کا دورہ کر کے واپس آئے تو صحافی نے پوچھا ”خان صاحب کیسا رہا؟“ تو انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ ہر کسی کی ہنسی چھوٹ گئی، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان نے بارش کے بعد چپل پہن کر لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صحافی نے عمران خان سے سوال پوچھا کہ ”خان صاحب کیسا رہا!!! بارش کے علاقوں میں آپ نے جو دورہ کیا وہ کیسا رہا“

اس پر عمران خان نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا ”پیرس دیکھ کر آ رہا ہوں۔۔۔ پیرس۔۔۔“ اور پھر اندر داخل ہو گئے۔ یہ جواب سن کر وہاں موجود ہر شخص کی ہنسی چھوٹ گئی جبکہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

Facebook Comments HS