بیماریوں سے بچنے کے لئے مردوں اور خواتین کو زیر جامے کیسے پہننے چاہئیں؟


بیماریوں سے بچنے کے لئے مردوں اور خواتین کو زیر جامہ کس طرح کا پہننا چاہیے، ماہرین نے انتہائی مفید مشورہ دے دیا

ایلن پیسی نامی ماہر کا کہنا تھا کہ خواتین کو ایسے زیرجامے کو بھی ترجیح دینی چاہیے جن کے دونوں طرف فوم یا پلاسٹک کی شیلڈ استعمال کی جاتی ہے، جو گرنے کی صورت میں چوٹ سے بچاتی ہے۔ جن خواتین کا رحم نکلوانے کا یا زچگی کا آپریشن ہوا ہو ان کے لیے Abdominal Support bandبہترین چیز ہے۔ یہ زیرجامے کے ساتھ ایک طرح کا بینڈ ہوتا ہے جو کمر تک پہنا جاتا ہے۔ اس سے جسم کے نچلے اعضاءکے پٹھوں پر دباﺅ بہت کم ہو جاتا ہے اور خواتین کو جھکنے اور کوئی چیز اٹھانے میں تکلیف نہیں ہوتی۔ مردوں کی جنسی صحت کے لیے Snowballsنامی برانڈ کے زیرجامے انتہائی مفید ہیں۔ ان میں ایسی پاکٹس بنی ہوتی ہیں جو اعضائے مخصوصہ کو حدت سے بچاتی ہیں، جس کے نتیجے میں مردوں کے سپرمز کی مقدار اور معیار میں اضافہ ہوتا ہے اور ان کی افزائش نسل کی صلاحیت بڑھتی ہے۔

Facebook Comments HS