سونالی بیندرے کو کینسر ہو گیا


بھارت کی معروف اداکارہ سونالی بیندرے کو کینسر کا مرض لاحق ہو گیا ہے اور وہ امریکا میں زیر علاج ہیں۔

بالی ووڈ میں کئی تاریخی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سونالی بیندر ے نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ ’زندگی بہت دفعہ غیر متوقع طور پر آپ کی طرف مشکل گیند پھینک دیتی ہے، حال ہی میں مجھ میں ’’ہائی گریڈ کینسر‘ کی تشخیص ہو ئی ہے جو کہ جسم کے دیگر حصوں میں پھیل چکا ہے، یہ ہمیں نظرنہیں آتا، معمولی درد کے باعث کچھ ٹیسٹ کروائے لیکن اس میں یہ انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے دوست اور خاندان والے میرے پاس پہنچ گئے ہیں اور مجھے بہترین سپورٹ فراہم کر رہے ہیں ، میں بہت خوش نصیب ہوں اور ان سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں ۔

سونالی بیندرے کا کہناتھا کہ اس سے نمٹنے کیلئے سب سے بہترین راستہ فوری علاج ہے ، اسی حوالے سے میں نیویارک میں زیر علاج ہوں ، میں پر امید ہوں اور اس کے خلاف بھر پورجنگ کروں گی ۔

سونالی بیندرے کی معروف فلموں میں ’سر فروش‘، ’ڈپلیکیٹ‘، ’ دل جلے‘،’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ ، ’کل ہو نہ ہو‘ شامل ہیں ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).