جاپانی ٹیم نے فٹ بال ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد اپنے لاکر روم کی صفائی کیوں کردی؟


جاپانی ٹیم نے فٹ بال ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد اپنے لاکر روم میں ایسا کام کر دیا کہ پوری دنیا کیلئے مثال قائم کر دی، ایسا کیا کام کیا اور کاغذ پر کیا لکھ کر گئے؟ جان کر آپ بھی ان کے جذبے کو سلام پیش کریں گے

دفاعی چیمپین جرمنی، پرتگال اور ارجنٹائن سمیت کئی بڑی ٹیمیں باہر ہو چکی ہیں جبکہ جاپان کی ٹیم بھی ناک آﺅٹ مرحلے میں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی مگر جاتے ہوئے ایسا کام کر دیا کہ پوری دنیا کیلئے مثال قائم کر دی ہے اور یقینا جان کر آپ بھی ان کے جذبے کو سلام پیش کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی ٹیم کا ناک آﺅٹ مرحلے میں بیلجیم سے مقابلہ ہوا جس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور یوں ٹورنامنٹ میں اس کا سفر بھی اختتام پذیر ہو گیا لیکن جاپانی کھلاڑیوں نے سٹیڈیم سے جانے سے پہلے اپنے لاکر روم کو شیشے کی طرح صاف کر دیا اور ساتھ ہی کاغذ پر روسی زبان میں ”شکریہ“ لکھ کر رکھ دیا۔

جاپان کی جانب سے دوسری مرتبہ صفائی کے معاملے پر ایسا جذبہ دیکھنے کو ملا ہے اس سے قبل اسی ٹورنامنٹ میں جاپان کے مداحوں نے اپنی ٹیم کی جیت کے بعد سٹیڈیم میں سیٹوں کی صفائی شروع کر دی جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی اور پوری دنیا میں جاپانی مداحوں کے اس اقدام کو سراہا گیا۔

Christopher McKaig@Coachmckaig

This is my favourite moment of the World Cup so far; Japan fans picking up litter after their victory vs Columbia. The lessons in life we can take from the game. Why I support 🇯🇵 ✅✅


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).