ٹیک آف کرتے ہی عمران خان کے جہاز میں فنی خرابی


جناح ائیرپورٹ سے پرواز بھرتے ہی عمران خان کے طیارے میں فنی خرابی، پاکستانیوں کیلئے تشویشناک خبر آ گئی

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عمران خان کے طیارے نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اسلام آباد کیلئے پرواز بھری جس کے بعد ان کے طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی اور طیارے کو آدھے گھنٹے کی پرواز کے بعد واپس کراچی ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان اور طیارے میں سوار دیگر لوگ بالکل محفوظ ہیں۔

قبل ازیں عمران خان نے اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک کاقرضہ25ہزارارب ڈالر ہو گیا ہے، اللہ سے دعا کروں گاکہ پاکستان کو قرض سے نجات دلا دے اور اسے عظیم ملک بنائے۔

Facebook Comments HS