بوائے فرینڈ کا سر جادوئی عمل کے لیے کاٹ کے فریج میں رکھا

روس میں ایک لڑکی کے ہاتھوں اس کے محبوب کے قتل کی ایسی لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے کہ سن کر ہی انسان خوف سے کانپ اٹھے۔ میل آن لائن کے مطابق روس کے شہر اوریول میں انستاسیا اونیجینا نامی اس لڑکی نے اپنے 24سالہ بوائے فرینڈ دمترے سنکیوچ کو چھری سے گلا کاٹ کر قتل کیا اور پھر اس کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے۔ اس نے دمتری کے جسم کے بعض اعضاءباہر کچرے کے ڈبے میں پھینک دیئے۔ سر، ہاتھ اور پاﺅں فریج میں رکھ دیئے اور باقی اعضاءاپنے فلیٹ میں جگہ جگہ لٹکا دیئے جیسے قصاب کی دکان پر گوشت لٹک رہا ہوتا ہے۔
پولیس کی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ انستاسیا نے یہ روح فرسا واردات شیطانی عمل کے لیے کی ہے۔ وہ شیطان کے لیے قربانی دینا چاہتی تھی چنانچہ اس نے دمترے کو ہی قربان کر دیا۔ ابتدائی طور پر جب پولیس نے انستاسیا کو گرفتار کیا تو اس نے قتل کی سزا سے بچنے کے لیے جھوٹ بولا کہ ”مجھے اس کی لاش گلی میں پڑی ملی تھی جسے میں گھر لے آئی اور اس کے ٹکڑے کر دیئے۔“ تاہم بعد ازاں اس نے دمترے کو خود قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیا۔ دمترے کی ماں کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے بیٹے کے تمام اعضاءمل گئے ہیں صرف جگر نہیں ملا۔ “
Facebook Comments HS



