بانجھ پن کی بیماری کے شکار مردوں کے لیے ایک اور خطرہ


مردوں کے لئے بانجھ پن کا سائنسدانوں نے انتہائی خوفناک نقصان بتادیا، اولاد نہ ہونے کے علاوہ ان کی۔۔۔

رپوٹ کے مطابق سویڈن کی لُنڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 1994ءسے 2014ءکے درمیان باپ بننے والے ہزاروں مردوں اور ان کے ہاں پیدا ہونے والے پہلے بچوں پر تجربات کیے۔نتائج میں کا کہنا تھا کہ بانجھ پن اور پراسٹیٹ کینسر، دونوں کے لاحق ہونے کی بڑی وجہ مردوں میں ٹیسٹاسٹرون کی کمی ہے۔ اس تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس وقت لگ بھگ 35فیصد مرد ٹیسٹاسٹرون اور افزائش نسل کی صلاحیت کی کمی کا شکار ہیں جبکہ 2فیصد بچے پیدا کرنے کی بالکل صلاحیت نہیں رکھتے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ یحییٰ الجبیری کا کہنا تھا کہ جو مرد بانجھ پن کا شکار ہیں انہیں اپنا پراسٹیٹ کینسر کا ٹیسٹ بھی لازمی کرانا چاہیے کیونکہ گاہے مردوں میں بانچھ پن کی وجہ پراسٹیٹ کینسر کا ٹیومر بھی ہوتا ہے لیکن اس کی تشخیص نہیں ہوئی ہوتی۔

Facebook Comments HS