میشا شفیع عدالت میں جواب داخل نہ کروا سکیں؛ وکیل صفائی کی حیران کن منطق

آج سیشن کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت ہوئی لیکن عدالتی حکم کے باوجود میشا شفیع نے جواب داخل نہ کروایا ۔اس حوالے س میشا شفیع کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہمیں نوٹس نہیں ملا ،اگر نوٹس ملتا تو جواب ضرور جمع کراتے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق میشا شفیع کے وکیل احمد پنسوٹا نے کہا ہے کہ میشا شفیع کو علی ظفر کے ہر جانے کے دعوے کا نوٹس نہیں ملا ۔ان کاکہنا تھا کہ عدالت میں میشا شفیع یا ان کے وکیل کے پیش نہ ہونے کا مطلب یہ ہی ہے کہ نوٹس نہیں ملا ،ہمیں نوٹس ملتا تو جواب ضرور داخل کرتے ۔
واضح رہے کہ آج عدالت نے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے میشا شفیع سے جواب طلب کر لیا ہے اور طلبی کا نوٹس میشا شفیع کے گھر کے در وازے پر چسپاں کرنے کا حکم دیا ہے ۔
Facebook Comments HS

