خوبرو پائلٹ کے انوکھے شوق


20 سالہ خوبرو پائلٹ نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی، لیکن یہ جہاز کہاں اُڑاتی ہے؟ ایسی جگہ جہاں جانے سے تو مردوں کو بھی بے حد ڈر لگتا ہے

ایمی اپنے انسٹاگرام پر اکثر اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہے جہاں اسے اب تک 20ہزار سے زائد لوگ فالو کر چکے ہیں۔اس نے یہاں اپنے 4سیٹوں والے چھوٹے طیارے سے بنائی گئی آتش فشاﺅں کی ویڈیوز بھی شیئر کر رکھی ہیں۔ ایمی کا کہنا ہے کہ ”میرا والد بھی پائلٹ تھا اور انہیں دیکھ کر مجھے بھی بچپن ہی سے پائلٹ بننے کا شوق تھا۔ یہ جینز مجھ میں میرے والد کی طرف سے ہی آئے ہیں کہ مجھے انجن، جہاز اور گاڑیاں وغیرہ بہت پسند ہیں۔میں کم عمری میں ہی جب انجن کی آواز سنتی تھی تو یہ مجھے موسیقی کی طرح لگتی تھی۔ میں شاید اکیلی خاتون پائلٹ ہوں جو سیاحوں کو آتش فشاں پہاڑوں کی سیر کراتی ہے۔ میری خواہش ہے کہ مزید خواتین بھی اس شعبے میں آئیں۔“

Facebook Comments HS