طالبات مخصوص انڈروئیر پہنیں؛ سکول کے سرکلر پہ ہنگامہ


” تمام لڑکیاں اس رنگ کے انڈر ویئر پہن کر سکول آئیں “ بھارتی سکول نے ایسا شرمناک حکم جاری کردیا کہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہوگیا

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں واقع ایم آئی ٹی سکول کی انتظامیہ نے طالبات کیلئے وردی کے ساتھ مخصوص رنگ کا انڈر ویئر پہننے کا حکم جاری کیا۔ انتظامیہ نے یہ بھی حکم دیا کہ ایک خاص لمبائی کی سکرٹ طالبات کی وردی ہوگی جبکہ بیت الخلا جانے کیلئے بھی مخصوص اوقات کار ہوں گے۔ سکول انتظامیہ کے اس حکم کے خلاف طالبات کے والدین نے سخت احتجاج کیا۔

ایک طالبہ کی ماں نے بتایا کہ انتظامیہ نے حکم دیا ہے کہ بچیاں سفید یا سکن کلر کا انڈر ویئر پہن کر سکول آئیں ۔ انتظامیہ نے یہ باتیں سکول ڈائری میں لکھ رکھی ہیں اور مطالبہ کر رہی ہے کہ اس پر دستخط کیے جائیں بصورت دیگر بچوں کو سکول سے نکال دیا جائے گا۔

ایم آئی ٹی گروپ آف انسٹی ٹیوٹ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سچترا کرد ناگرے کا کہنا ہے کہ ماضی میں کچھ ایسے واقعات پیش آئے ہیں جن کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ حکم دیا گیا ہے۔اس حکم کے پیچھے سکول انتظامیہ کا کوئی مخصوص ایجنڈا کار فرما نہیں ہے، یہ حکم ماضی کے تجربات کی بنا پر جاری کیا گیا۔

Facebook Comments HS