جب رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے


رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ’رنگے‘ ہاتھوں پکڑے گئے، دونوں کہاں اور کیا کر رہے تھے؟ بھارت میں ہنگامہ برپا ہو گیا

دونوں نے مختلف مقامات پر ایک دوسرے کیساتھ دیکھے گئے لیکن اب ”پاپارازی“ فوٹوگرافرز نے انہیں ’رنگے ہاتھوں‘ پکڑ لیا ہے اور ایسی تصاویر منظرعام پر آ گئی ہے کہ ان کے ’عشق‘ پر شک کرنے والے بھی اس ’پریم کہانی‘ پر یقین کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

رنبیر کپور عالیہ بھٹ کے گھر پہنچے تو ’پاپارازی‘ فوٹوگرافرز کے کیمرے میں قید ہو گئے اور دونوں کی ’گپ شپ‘ کرتے ہوئے کئی تصاویر اتار لی گئیں جبکہ اس موقع پر مہیش بھٹ کو بھی دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور کل اپنی والدہ نیتو سنگھ کی سالگرہ کے سلسلے میں پیرس روانہ ہو رہے ہیں جہاں ان کے گھر والے پہلے سے ہی موجود ہیں اور شائد وہ عالیہ بھٹ کو ’گڈبائے‘ کہنے کیلئے وہاں پہنچے تھے۔

بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر رنبیر کپور خود عالیہ بھٹ سے ملنے نہیں گئے تھے تو ہو سکتا ہے کہ مہیش بھٹ نے انہیں بلایا ہو تاکہ ان کی فلم ”سنجو“ کی کامیابی پر مبارکباد دے سکیں۔رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اپنے تعلق کے بارے میں تاحال کھل کر تو کچھ نہیں کہا مگر دونوں کی جتنی تصاویر سامنے آ رہی ہیں، کسی کیلئے بھی یہ سمجھنا مشکل نہیں کہ اصل ماجرا کیا ہے۔

Facebook Comments HS