این اے 63 میں چوہدری نثار کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار سرور خان انتخابی دوڑ سے باہر


ٹیکسلا کی عدالت نے جعلی ڈگری کیس پر سرور خان کی جانب سے لیا گیا حکم امتناعی خارج کر دیا۔ اینٹی کرپشن یونٹ کو کارروائی کا حکم دے دیا۔

این اے 63 ٹیکسلا اور واہ کے حلقے سے چوہدری نثار کے خلاف الیکشن لڑنے والے تحریک انصاف کے امیدوار سرور خان بڑی مشکل میں پھنس چکے ہیں۔ چوہدری سرور کے مخالف امیدوار نے ان کے خلاف جعلی ڈگری کا کیس کیا ہوا تھا جس پر سرور خان نے عدالت سے حکم امتناعی لے رکھا تھا۔ تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق عدالت نے حکم امتناعی ختم کرتے ہوئے محکمہ اینٹی کرپشن کو سرور خان کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس سے متعلقہ حلقے میں پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).