میں پشاور تک لوگوں سے مل کر آیا ہوں، مسلم لیگ الیکشن جیت رہی ہے: حامد میر


 

معروف صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ میں پشاور تک گیا ہوں اور میں نے لوگوں سے بات کی ہے۔ مسلم لیگ ن کا ووٹر موجود ہے، وہ اب بھی نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہے۔ آپ دیکھیں گے کہ اگر الیکشن پچاس فیصد بھی صاف اور شفاف ہو گیا تو آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ووٹرز شیر کو ووٹ دیں گے اور عام انتخابات میں شیر ہماری توقع سے زیادہ ووٹ لے گا۔

حامد میر نے ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ سنانے میں بار بار تاخیر کرنے سے عدالت کے حوالے سے عوام میں غلط پیغام اور غلط تاثر گیا ہے۔ اکثر لوگ تو یہاں تک کہہ رہے ہیں کہ جج محمد بشیر بھی شاید فیصلے کے ہی انتظار میں تھے اسی لیے فیصلے میں بار بار تاخیر ہوئی۔

حامد میر کا کہنا تھا کہ اگر الیکشن پچاس فیصد بھی صاف اور شفاف ہو گیا تو مسلم لیگ ن کے ووٹرز شیر کو ووٹ دیں گے اور عام انتخابات میں شیر ہماری توقع سے زیادہ ووٹ لے گا۔ مسلم لیگ ن کے انتخابی امیدوار بے شک ٹوٹ گئے ہیں لیکن میں لوگوں میں گھوم پھر کر آیا ہوں، میں آپ کو بتا دوں کہ مسلم لیگ ن کے انتخابی اُمیدوار بے شک کمزور ہیں لیکن جو مسلم لیگ ن کا ووٹر ہے وہ اب بھی نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے بیانیہ کو کائونٹر کرنے کیلئے ایک بیانیہ جو میڈیا نے مل کر بنایا ہے کہ نواز شریف بڑا کرپٹ آدمی ہے، نواز شریف پر الزامات ہیں، لیکن یہ سب جس طریقے سے ہو رہا ہے مثلاً آج جس طریقے سے عدالت نے فیصلہ سنایا ہے اور جس طرح فیصلے کے اعلان میں تاخیر کی گئی ہے کیا اس طرح عدالتیں فیصلہ سناتی ہیں؟ عدالت نے ایک متنازع فیصلہ سنایا ہے۔ جس طریقے سے عدالت میں فیصلہ سنایا گیا ہے اس نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).