میڈیا منڈی کے تازہ بھاؤ


ویب سائٹ کی ریڈر شپ کے مطابق رینکنگ بنانے والے ممتاز ادارے الیکسا کی رینکنگ کے مطابق میڈیا منڈی میں ملا جلا رجحان برقرار رہا۔ 13 جون کو گزشتہ رینکنگ شائع ہونے کے بعد سے اب تک ایکسپریس کی پوزیشن میں ایک پوائنٹ کی بہتری آئی اور اس کی رینکنگ 14 ہے۔ جنگ کی پوزیشن 21 پوائنٹس کے ساتھ برقرار رہی۔ ڈان کی پوزیشن میں دو پوائنٹس کی تنزلی ہوئی اور وہ 39 پر پہنچ گئی۔ دنیا نیوز کی رینکنگ میں ایک پوائنٹ کی کمی ہوئی اور وہ اب 46 پر ہے۔

”ہم سب“ کی رینکنگ میں 18 پوائنٹس کی بہتری آئی ہے اور وہ 143 سے کم ہو کر 125 ہو چکی ہے۔ ادارہ ”ہم سب“ اپنے تمام لکھنے والے اور کام کرنے والے رضاکاروں کا شکرگزار ہے جن کی محنت اور خلوص سے ”ہم سب“ کی ریڈر شپ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھی جا رہی ہے۔ لیکن ان سے بڑھ کر ”ہم سب“ ان تمام پڑھنے والوں کا شکرگزار ہے جو ان رضاکاروں کی محنت کو پذیرائی بخش رہے ہیں اور ان کی روز افزوں محبت کی وجہ سے ہی ٹیم ”ہم سب“ کے حوصلے بلند ہیں۔

امت کی پوزیشن 162 سے گھٹ کر 177 ہو گئی ہے، نوائے وقت کی 236 سے کم ہو کر 278 ہو چکی ہے۔ روزنامہ آج کی رینکنگ 317 سے 387 ہو گئی ہے جبکہ روزنامہ 92 کی رینکنگ 449 سے گھٹ کر 558 ہو چکی ہے۔

بلاگنگ ویب سائٹس میں ”ہم سب “ 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ دوسرے نمبر پر مکالمہ ہے جس کا رینک 1748 سے گر کر 2337 ہو چکی ہے۔ تیسرے نمبر پر پاکستان 24 ہے جس کا رینک 4242 سے گھٹ کر 4509 ہو چکا ہے۔ چوتھے نمبر پر دلیل ہے جس کا رینک 3920 پوائنٹس سے گھٹ کر 4780 ہو چکا ہے۔ دنیا پاکستان کے 10238 سے کم ہو کر 14505 پوائنٹس ہیں، دانش کے 11236 سے گھٹ کر 11623 اور ایک روزن کے 20922 سے گھٹ کر 27972 ہو چکے ہیں۔

عدنان خان کاکڑ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

عدنان خان کاکڑ

عدنان خان کاکڑ سنجیدہ طنز لکھنا پسند کرتے ہیں۔ کبھی کبھار مزاح پر بھی ہاتھ صاف کر جاتے ہیں۔ شاذ و نادر کوئی ایسی تحریر بھی لکھ جاتے ہیں جس میں ان کے الفاظ کا وہی مطلب ہوتا ہے جو پہلی نظر میں دکھائی دے رہا ہوتا ہے۔ Telegram: https://t.me/adnanwk2 Twitter: @adnanwk

adnan-khan-kakar has 1541 posts and counting.See all posts by adnan-khan-kakar