برداشت کا مزید امتحان نہ لیا جائے، الیکشن میں کسی ادارے کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے: نواز شریف


 

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہماری برداشت کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔ الیکشن میں کسی ادارے کی مداخلت برداشت نہیں کر یں گے ۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا ہے کہ ہماری برداشت کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔ جو کچھ آج ہو رہا ہے اس سے الیکشن کو نقصان پہنچ چکا ہے۔ الیکشن میں کسی ادارے کی مداخلت تسلیم نہیں کریں گے۔ الیکشن کمیشن تمام معاملات اپنے ہاتھ میں لے کیونکہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے، کسی اور کا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری بھی خدمات ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں پیش کرنیوالے جوانوں کو سلیوٹ کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور انتخابات میں دھاندلی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ ہم آئین کے وفاداروں کے ساتھ ہیں۔ نام ای سی ایل پر ڈالے جانے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ عدالت کی جانب سے 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ایسے میں نام ای سی ایل پر ڈالنے سے کیا فرق پڑتا ہے۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).