پشاور میں اے این پی کی کارنر میٹنگ میں دھماکا: ہارون بلور سمیت چار افراد شہید


 

پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی کارنر میٹنگ کے دوران زبردست دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں چار افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا یکہ توت میں ہوا جس کے دوران بشیر بلور کے بیٹے اور اے این پی کے پی کے 78 کے امیدوار ہارون بلور سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہارون بلور کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے دیگر زخمیوں کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آخری اطلاعات کے مطابق ہارون بلور جانبر نہیں ہو سکے۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے افراد جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ہارون بلور بشیر بلور کے بیٹے ہیں جو 22 دسمبر 2012 کو ایک خودکش حملے کے دوران شہید ہوگئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).