نواز شریف نے لندن ورکرز کنونشن میں عرفان صدیقی کی لکھی تقریر پڑھی


باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 11 جولائی (بدھ) کو مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا لندن میں ورکرز کنونشن سے خطاب ان کے سابق مشیر عرفان صدیقی کا تحریر شدہ تھا۔ عرفان صدیقی گزشتہ کئی دنوں سے لندن میں نواز شریف کے ہمراہ موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق بدھ کو یہاں لندن میں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے ورکرز کنونشن سے تحریر شدہ تقریر پڑھی ۔اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ یہ تقریر نواز شریف کے سابق مشیر عرفان صدیقی نے تحریر کی تھی۔ عرفان صدیقی جمعہ 13 جولائی کو بھی اسی طیارے میں بیٹھ کر واپس آئیں گے جس میں نواز شریف ہونگے۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سنائی گئی سزا کے بعد مسلم لیگ (ن) کے قائد نے جو پریس کانفرنس کی اس کا مسودہ بھی عرفان صدیقی نے تحریر کیا تھا۔ 2016 میں جب پانامہ سکینڈل سامنے آیا تو تب بھی نواز شریف کا قوم سے خطاب اور قومی اسمبلی سے تقریر کا مسودہ بھی عرفان صدیقی نے تحریر کیا تھا۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے پانچ سالہ دور کے دوران عرفان صدیقی وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور مشیر برائے قومی تاریخ و ادب کے عہدے پر کام کرتے رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).