نواز شریف کو ایئرپورٹ لینے جانے والوں اور گدھوں میں کوئی فرق نہیں: عمران خان


 

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نارووال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو ایئرپورٹ لینے جانے والوں اور گدھوں میں کوئی فرق نہیں۔ جمعرات کو نارووال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم پچیس جولائی کو باہر نکلے۔ شریف خاندان تیس سال سے پنجاب میں حکومت کر رہا ہے۔ یہ لاہور میں ایک بھی ایسا ہسپتال نہیں بنا سکے جہاں ان کا علاج ہو سکے۔

عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف ڈرامے باز ہیں۔ نواز شریف نے تین سو ارب روپے چوری کئے اور اب نواز شریف نے کارکنوں کو ایئرپورٹ پہنچنے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ایئرپورٹ لینے جانے والوں اور گدھوں میں کوئی فرق نہیں۔ بیوقوف لوگ نواز شریف کے استقبال کے لئے ایئر پورٹ پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کیا مسلم لیگی کارکن قوم کا پیسہ چوری کرنے والے کا استقبال کریں گے؟


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).