ڈیم چندہ اکٹھا کرنے سے نہیں بنتے؛ احسن اقبال


”ڈیم چندہ اکٹھا کرنے سے نہیں بنیں گے بلکہ۔۔۔“ چیف جسٹس کے ڈیم فنڈ پر احسن اقبال نے ایسی بات کہہ دی کہ نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”دیامربھاشا ڈیم کی لاگت 14 بلین ڈالر ہے جس میں سے 7 بلین ڈالر ڈیم کیلئے اور 7 بلین ڈالر بجلی کی پیدوار پر خرچ ہوں گے اور اس طرح ڈیم کی کل لاگت 1400 بلین روپے سے بھی زائد ہے۔ مہمند ڈیم کی لاگت تقریباً 300 بلین روپے ہے۔

ایسے پراجیکٹس چندہ اکٹھا کر کے نہیں بنتے کیونکہ انہیں حکومتی اخراجات، پی ایس ڈی پی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوتی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 19-2018ءزمین کی مد میں 100 بلین روپے خرچ کئے اور کئی بلین روپے پی ایس ڈی پی کی مد میں مختص کئے۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).