ہمیں معاف کر دیں، آپ ہماری باجی ہیں؛ آمنہ الیاس نے بے ہودہ اشارے کرنے والوں سے معافی کیسے منگوائی؟


”یہ تو ہماری بڑی۔۔۔“ آمنہ بابر نے فحش اشارے کرنے والے لڑکوں کی تصاویر اپ لوڈ کیں تو ان لڑکوں نے ایسا کام کر دیا جو شائد ہی کسی پاکستانی نے کیا ہو؟ دیکھ کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

اپنی پوسٹ میں آمنہ بابر نے بتایا تھا کہ مذکورہ لڑکے ان کا پیچھا کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں نازیبا اشارے بھی کرتے رہے اور اس دوران آمنہ کی والدہ بھی ان کے ساتھ تھیں۔آمنہ نے مزید بتایا کہ یہ لوگ دن کی روشنی میں انہیں ہراساں کرتے رہے تاہم وہاں موجود کسی بھی شخص نے ان لڑکوں کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔

بعدازاں آمنہ کی والدہ نے انہیں دھمکی دی جس کے بعد یہ لڑکے فوری وہاں سے چلے گئے۔تاہم اب آمنہ بابر نے کہا ہے کہ انہیں ہراساں کرنے والے لڑکوں نے ان سے سوشل میڈیا کے ذریعے معافی مانگ لی۔ معافی کیلئے پیغام کرنے والے لڑکے نے لکھا ہے کہ ان کی عمر ابھی محض 16 سال ہے اور وہ اس وقت میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔

ساتھ ہی معافی نامے میں آمنہ بابر کو لڑکے نے باجی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی خراب ہوجائے گی، اس لیے انہیں معاف کیا جائے۔آمنہ بابر نے معافی مانگنے والے لڑکا کا نام بھی چھپا دیا، جبکہ انہوں نے گزشتہ روز شیئر کی گئی ان کی تصویر بھی انسٹاگرام سے ہٹادی۔ساتھ ہی انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر ہراساں کرنے والے لڑکوں کو معاف کرنے سمیت انہیں سبق سکھانے کے لیے پوسٹ بھی کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ ‘اگر کبھی زندگی آپ کو کسی اور کو دوسرا چانس دینے کا موقع دے تو اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

آمنہ بابر نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ انہیں اندازہ ہے کہ انہیں ہراساں کرنے والے لڑکوں نے کتنے دباو¿ میں آکر ان سے معافی مانگی ہے، لیکن وہ ان کی معافی کا فیصلہ نہیں کریں گی، کیوں کہ اللہ ہے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔ساتھ ہی آمنہ بابر نے لکھا کہ وہ اس یقین کے ساتھ ان لڑکوں کی معافی کو قبول کر رہی ہیں کہ وہ دوبارہ اس طرح کی غلطی نہیں کریں گے۔

Facebook Comments HS