ریحام خان کا پرویز خٹک کی بدزبانی پر سخت ردعمل

تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے کارکنان کو ٹارگٹ کرنا شروع کر دیا اور پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کی جانب سے اچانک مخالف جماعتوں کے کارکنوں کے بارے میں تضحیک آمیز اور شرمناک بیانات سامنے آناشروع ہو گئے ،پہلے عمران خان نے لیگی کارکنوں کو گدھا قرار دیا تو اب پرویز خٹک نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے بارے میں انتہائی شرمناک بات کہہ دی جس پر ریحام خان بھی بھڑک اٹھیں ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریحام خان نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرویز خٹک پشتو زبان میں کارکنان سے خطاب کر رہے ہیں۔اس کے ساتھ ریحام خان نے لکھا کہ ”کمال کردیا پرویز خٹک نے ،پورا پی ٹی آئی میں رنگے گئے ۔کہتے ہیں پیپلز پارٹی کا جھنڈا جس گھر پر دیکھتا ہوں،لگتا ہے وہاں طوائف کے بچے رہتے ہیں ۔ریحام خان نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لعنت کے سوا کچھ نہیں میرے پاس کہنے کو ۔کم سے کم بی بی کی یاد کو اس طرح نہ گالی دیتے ۔ان کی زندگی میں تو ان ہی کی پارٹی میں تھے۔“
Facebook Comments HS

