مجھے اندازہ نہیں تھا میرا خاوند ایسا ہوس پرست نکلے گا


’’میں سمجھتی تھی میرا شوہر بے وفائی کر رہا ہے اس لیے فون سے چمٹا رہتا ہے لیکن ایک دن فون اٹھایا تو یہ دیکھ کر پیروں تلے زمین نکل گئی کہ اس میں تو۔۔۔‘‘ آدمی کے فون میں ایساکیا تھا کہ دیکھتے ہی بیگم نے پولیس بلا لی؟ جان کر آپ بھی پریشان ہو جائیں گے

شمالی آئرلینڈ میں ایک لڑکی کو اپنے شوہر پر شک تھا کہ وہ اس سے بے وفائی کر رہا ہے، کیونکہ وہ ہمہ وقت اپنے فون سے چمٹا رہتا تھا۔ ایک روز اس کا فون لڑکی کے ہاتھ لگ گیااور اس نے ایسی ہولناک چیز دیکھ کہ اس کے پیروں تلے زمین نکل گئی اور اس نے فوراً پولیس بلا لی۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق 21سالہ مولی کلارک نے اپنے 26سالہ شوہر رچرڈ کوپر کا فون دیکھا تو اس میں درجنوں ایسی فحش فلمیں تھیں جو کسی ٹوائلٹ میں خفیہ طور پر موبائل فون کے ذریعے بنائی گئی تھی۔ ان میں کئی بچوں کی فلمیں بھی تھیں جن کی عمریں 5سال کے لگ بھگ تھیں۔

جب مولی کلارک نے بغور دیکھا تو یہ ٹوائلٹ اسی کے ایف سی ریسٹورنٹ کا تھا جہاں اس کا شوہر نوکری کرتا تھا۔ مولی کو اس سے بھی شدید جھٹکا یہ دیکھ کر لگا کہ فون میں خود مولی کی بھی ٹوائلٹ میں بنائی گئی ویڈیوز موجود تھیں جو اس کے شوہر نے گھر کے ٹوائلٹ میں خفیہ کیمرا لگا کر بنائی تھیں۔یہ اندوہناک انکشاف ہونے پر مولی نے فوراً پولیس کو اطلاع دے دی جسے نے رچرڈ کوپر کو گرفتار کر لیا۔ مولی کلارک کا کہنا تھا کہ ’’یہ میری زندگی کا بدترین لمحہ تھا جب میں نے اس کا فون دیکھا۔ اس سے مجھے اس قدر صدمہ پہنچا ہے کہ میں خود کو نفسیاتی طور پر بیمار سمجھنے لگی ہوں۔ میں تو سمجھتی تھی کہ اس کے کسی اور لڑکی کے ساتھ تعلقات ہیں لیکن وہ توایسا ہوس پرست نکلا جس نے کم عمر بچوں اور اپنی بیوی تک کو معاف نہیں کیا۔ مجھے یقین نہیں آتا کہ میں نے ایسی ذہنی بیمار سے شادی کی۔‘‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).