پرویز خٹک کا ڈرگ ٹیسٹ کروایا جائے، پیپلز پارٹی کا چیف جسٹس سے مطالبہ


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمان ملک نے چیف جسٹس پاکستان سے خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا ڈرگ ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کردیا،دوسری جانب پیپلز پارٹی سیکریٹری اطلاعات مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت کی بدزبانی نے سیاست کو گدلا کر دیا ،الیکشن کمیشن سیاسی مخالفین کیلئے عمران خان اور پرویز خٹک کی غلیظ زبان کا نوٹس لے،عمران خان نے عوام اور پرویز خٹک نے قوم کی مائوں کو گالی دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمٰن ملک نے چیف جسٹس آف پاکستان سے خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا ڈرگ ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کے رہنما پرویز خٹک اپنا غیرذمہ دارانہ بیان واپس لیں اور کارکنان سے معافی مانگیں، ان کے بیان سے لاکھوں کارکنوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایک سینئر رہنما پرویز خٹک کے منہ سے گالیاں دینا مناسب نہیں ،سالہا سال پرویز خٹک پیپلز پارٹی کے کارکن رہے ہیں، خٹک کے گالم گلوچ سے لگتا ہے کہ وہ نشہ کرتے ہیں کیوں کہ کوئی بھی باشعورشخص عام حالات میں اس طرح کی غیر اخلاقی گفتگو نہیں کرسکتا۔رحمٰن ملک نے چیف

جسٹس ثاقب نثار سے پرویز خٹک کے علاوہ جلسوں میں غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والے تمام سیاسی رہنماؤں کے ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ دواہریا۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی سیکریٹری اطلاعات مولابخش چانڈیو نے کہا کہ عمران خان سے پرویز خٹک تک جو زبان استعمال ہو رہی ہے اس سے ان کی تربیت کا پتا چلتا ہے،عمران خان نے عوام اور پرویز خٹک نے قوم کی مائوں کو گالی دی ہے،ہم اس طرح کی زبان استعمال تو نہیں کرتے لیکن برداشت بھی نہیں کرتے، جلسوں میں گالیوں کے استعمال کا نوٹس نہ لے کر الیکشن کمیشن جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔تحریک انصاف کی قیادت غلیظ زبان استعمال کر کے الیکشن عمل کو سبوتاز کرنے کی سازش کر رہی ہے،دہشتگرد سیاسی قیادت اور کارکنوں پر بموں سے اور عمران خان و ہمنوا زبان سے حملے کر رہے ہیں،صاف نظر آ رہا ہے کہ عمران خان حالات خراب کرنا چاہتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).