جماعت اسلامی کے انتخابی جلسےکا اسٹیج گرگیا، سراج الحق سمیت دیگر رہنما اسٹیج پر موجود تھے


جماعت اسلامی کے انتخابی جلسےکا اسٹیج گرگیا،سراج الحق محفوظ

مہمند ایجنسی میں جماعت اسلامی کے انتخابی جلسے کے دوران اسٹیج گرگیا ،امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق حادثے میں محفوظ رہے ۔

ذرائع کے مطابق سراج الحق ، سینیٹر مشتاق احمد سمیت دیگر رہنما اسٹیج پر موجود تھے ،تاہم تمام افراد محفوظ رہے ۔

ذرائع کے مطابق اسٹیج گنجائش سے زیادہ افراد کی موجودگی کی وجہ سے گرا ،تاہم چند لمحوں کے بعد لوگ دوبارہ کھڑے ہوگئے ۔

جلسہ منتظمین کی جانب سے اسٹیج شادی ہال کے دوران کھانے کے لیے رکھی جانے والی میزوں پر بنایا گیا تھا اور زیادہ اونچائی نہ ہونے کی وجہ سے قائدین محفوظ رہے اور جلسے کی کارروائی جاری رکھی گئی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).