ممتاز نے اپنے شوہر تنویر کے دونوں کان کیوں کاٹے؟


بھارت میں ’غنڈی رن‘ کا اپنے شوہر پر تشدد، جسم کا ایسا حصہ کاٹ دیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا، جو آپ سمجھ رہے ہیں وہ نہیں کاٹا بلکہ ۔۔۔

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کلکتہ میں ایک خاتون نے اسلحے کے زور پر خود سے 20 سال چھوٹے اپنے شوہر کے دونوں کان کاٹ دیے۔ 20 سالہ محمد تنویر کی شادی کچھ عرصہ پہلے اس سے 20 سال بڑی خاتون ممتاز سے ہوئی تھی ، خاتون اکثر اوقات اپنے کم عمر شوہر کو تشدد کا نشانہ بناتی رہتی تھی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تنویر اور ممتاز کی دو سال پہلے شادی ہوئی تھی لیکن تھوڑے ہی عرصے بعد دونوں میں اختلافات شروع ہوگئے اور خاتون نے کم عمر شوہر پر تشدد شروع کردیا۔ بیوی سے پریشان تنویر کئی بار گھر سے بھاگا لیکن اس کی بیوی اسے ہر بار اپنے غنڈوں کے ذریعے اٹھوالیتی تھی ۔ تنویر کی ماں نے بھی ممتاز کی منت کی کہ وہ اس کے بیٹے کی جان چھوڑ دے لیکن خاتون نے اپنی ساس کی درخواست سننے کی بجائے اس کا آبائی گھر فروخت کرکے رقم ہڑپ کرلی۔

گھر فروخت ہونے کے بعد تنویر اپنی بیوی کے گھر میں رہتا تھا جہاں سے اسے قدم باہر رکھنے کی اجازت نہیں تھی ۔ تنویر بتاتا ہے کہ ایک بار وہ گھر سے بھاگ کر ملک پور چلا گیا تھا لیکن اس کی بیوی اسے واپس لے گئی اور گھر لے جا کر اپنی بہنوں کے ساتھ مل کر اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

منگل اور بدھ کی درمیانی شب ممتاز نے اپنی بہنوں کے ساتھ مل کر تنویر کے دونوں کان کاٹ دیے۔ تنویر کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی اور سالیاں اسے قتل کرنا چاہتی تھیں لیکن اس نے بھرپور مزاحمت کی اور جان بچا کر بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔ دوسری جانب تنویر کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس کی جانب سے تاحال مقدمہ بھی درج نہیں کیا جارہا اور مبینہ طور پر ممتاز کی پشت پناہی کی جارہی ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).