مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ


 

 ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مریم نواز کو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سہالہ ریسٹ ہاؤس کو پہلے سے سب جیل قرار دے دیا گیا ہے اور اس کی سیکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی جیل سے ریسٹ ہاؤس منتقلی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز 5 روز گزرنے کے بعد بھی خود کو جیل کے ماحول میں ڈھال نہیں پائیں، انہوں نے جیل حکام سے مچھروں اور صفائی ستھرائی سے متعلق شکایات کی ہیں جب کہ وہ جیل میں بنے کھانے سے ہر ممکن حد تک اجتناب کر رہی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).