جب پرویز خٹک بھی جیالے تھے

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کی کارنر میٹنگ کے دوران پیپلز پارٹی کے جیالوں کیلئے استعمال کی گئی زبان پر ہر طرف سے مذمت کی جا رہی ہے۔
انہوں نے ایک کارنر میٹنگ میں خطاب کے دوران کہا تھا کہ جن لوگوں کے گھروں پر پیپلز پارٹی کے جھنڈے لہراتے ہیں وہ طوائف کے بچے ہیں۔ ان کے خطاب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تو وائرل ہے ہی مگر اب معروف صحافی سلیم صافی اس وقت کی ایک انمول تصویر سامنے لے آئے ہیں جب پرویز خٹک بھی ”جیالے“ تھے۔
سلیم صافی نے پرویز خٹک کی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”جب پرویز خٹک بھی جیالے تھے!!!“
یہ تصویر سامنے آنے کے بعد پرویز خٹک کا دفاع کرنے والے بھی بہت کچھ سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل وائرل ہو گئی ہے۔
Facebook Comments HS



