مستونگ میں 200 افراد کو شہید کرنے والے خودکش بمبار کا نام حافظ نواز اور تعلق داعش سے تھا


سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ میں سانحہ مستونگ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی بلوچستان نے مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی کارنر میٹنگ میں خودکش حملہ کرنے والے شخص کی شناخت کا انکشاف کیا ہے۔ آئی جی بلوچستان نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کو بتایا کہ مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی کارنر میٹنگ میں خودکش حملہ کرنے والے بمبار کا نام حافظ نواز تھا اور وہ ایبٹ آباد سے سندھ گیا۔ جہاں اس کا کالعدم تنظیموں سے تعلق رہا۔ وہ لشکر جھنگوی کے بعد داعش میں شامل ہو گیا تھا۔

آئی جی بلوچستان نے بتایا کہ خودکش حملے کے پیچھے داعش تھی اور خودکش بمبار کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جنہوں نے خودکش بمبار کو نہ صرف پناہ دی بلکہ خودکش حملے کیلئے بھی بھیجا۔ خودکش بمبار حافظ نواز کے سہولت کار حافظ نعیم اور مفتی حیدر تھے جو کہ داعش کے مقامی کمانڈر بھی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).