علی حیدر گیلانی 3 سال بعداپنے گھر پہنچ گئے


\"gilani\"افغانستان سے بازیاب ہونے والے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی 3 سال بعد لاہور پہنچ گئے۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی وزیراعظم کے خصوصی طیارے میں کابل ایئرپورٹ سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو انتہائی جذباتی مناظر دیکھے گئے۔ علی حیدر گیلانی طیارے سے اترنے کے بعد سجدہ ریز ہوگئے اور جب والدہ اور اہلیہ سے ملے تو انہوں نے انہیں گلے لگالیا اور کافی دیر تک خوشی کے مارے روتے رہے۔ جذباتی مناظر دیکھتے ہوئے گئے ایئرپورٹ پر موجود ان کے دیگر رشتہ دار پر آنسوو¿ں پر قابو نہ رکھ سکے۔ لاہوراورملتان میں گیلانی ہاو¿س کے باہر بھی جیالوں کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم کی جارہی ہیں جب کہ ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل علی حیدر گیلانی کے ہم شکل بھائی علی قاسم گیلانی ان کو لینے کابل ایئرپورٹ پہنچے جہاں افغان حکام نے علی حیدرگیلانی کو پاکستانی سفیر کے حوالے کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments