جب سنی لیون نے پہلی مرتبہ غلطی سے فحش فلم دیکھی تو ان کا ردعمل کیا تھا؟


سنی لیونی کی بایوپک ایک کے بعد ایک ان سے منسلک راز کھول رہی ہے۔ زی-5 پر شروع ہوئی اس سیزیز میں ان کی زندگی کے ہر حصہ کو دکھایا گیا ہے۔ کیوں کہ اسٹار سنی کو تو ہر کوئی جانتا ہے لیکن کرنجیت سب سے پوشیدہ ہے۔

اب ان کی بایوپک سے ایک قصہ خبروں میں چھایا ہوا ہے۔ اس قصہ میں سنی کے پہلی فحش فلم دیکھنے کی کہانی بتائی گئی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ فحش فلم دیکھنے کا سنی لیون کے دل پر کیا اثر ہوا تھا۔

ویب سیریز کے مطابق سنی نے پہلی مرتبہ فحش فلم اپنے بھائی اور ایک دوست کے ساتھ غلطی سے دیکھی تھی۔ اسے دیکھنے کے بعد ان کا دل افسوس سے بھر گیا۔ اس افسوس کو ختم کرنے کے لئے انہوں نے جو کیا وہ واضح کرتا ہے کہ بچے کا دماغ کتنا معصوم ہوتا ہے۔

فحش فلم دیکھنے کے بعد جب سنی کو غلطی محسوس ہوئی تو وہ گورو نانک دیو کی تصویر کے سامنے کھڑی ہوئیں اور اپنی غلطی کے لئے معافی مانگی۔

سنی کی زندگی اور ان کے اس طرح کے تجربات اب تک سب سے چھپے تھے۔

واضح رہے کہ ویب سیریز کی شکل میں ریلیز ہوئی بایوپک میں سنی کے بچپن سے لے کر اسٹار بننے تک کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے۔ اس ویب سیریز کو مداحوں کی بہت توجہ حاصل ہو رہی ہے۔

Facebook Comments HS