9 گھنٹے سے فیصلے کا انتظار کرتی خاتون رپورٹر جو کمرہ عدالت میں سو گئیں

انسداد منشیات عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے اور سات ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا ہے۔
یہ فیصلہ صبح 12 بجے محفوظ کیا گیا تھا جو تقریباً 9 گھنٹے طویل انتظار کے بعد سنایا گیا۔ جیو کی رپورٹر آمنہ عامر بھی وہاں فیصلے کے انتظار میں موجود تھیں۔
تفصیلات کے مطابق آمنہ عامر ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ سننے کیلئے کمرہ عدالت میں موجود تھیں کہ طویل انتظار کے باعث تھکاوٹ کا شکار ہو گئیں اور بالآخر نیند ان پر غالب آ گئی۔ کٹہرے پہ سر ٹکائے وہ کچھ دیر کے لیے سو گئیں۔ اس دوران کسی ساتھی رپورٹر نے یہ تصویر لی اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جو اب وائرل ہو رہی ہے۔
Facebook Comments HS


