سندھ کے ترقی پسند دانشوروں کا مشترکہ اعلامیہ


جیسے کہ ہم سب واقف ہیں کہ الیکش برائے سال 2018 بروز 25 پچیس جولائی کی کمپئین اپنے زوروں پر ہے اور تمام سیاسی جماعتیں، سیاسی حمایت حاصل کرنے کے لئے معاشرے کے مختلف طبقات و افراد تک رسائی کر رہی ہیں تو اسی ضمن میں مشاہدے میں آیا کہ بعض مذہبی اور انتہا پسند کالعدم تنظیمیں بھی الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں.

 تاریخی طور پر سندھ کا سیاسی منظر نامہ ہمیشہ ترقی پسند، سیکولر اور جمہوری نظریات و بیانیہ کی حمایت کرتا اور پروان چڑھاتا رھا اور مذہبی و انتہا پسند کالعدم تنظیمیں کبھی بھی یہاں اپنی جڑیں نا پھیلا سکیں مگر دیکھنے میں آیا کہ کچھ قومی اور وفاقی سطح کی سیاسی جماعتیں یا تو ان کی حمایت کر رہی ہیں یا ان سے مدد کی خواہاں ہیں یہاں تک کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کی جا رہی ہے

یہ بات سندھ سے محبت کرنے والے افراد، سول سوسائٹی اور ترقی و جمہوریت پسند دانشور طبقے کے لئے گہری تشویش کا باعث ہے

لہذا اس مشترکہ اعلامیہ کے ذریعے ہم سندھ کا ترقی پسند دانشور طبقہ ان قومی و وفاقی سیاسی جماعتوں کی ان مذہبی و انتہا پسند کالعدم تنظیموں کے ساتھ کھلے عام یا ڈھکے چھپے سیاسی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی سخت مذمت کرتے ہیں

ہماری ان تمام قومی و وفاقی سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے وہ ایسی تنظیموں کی حمایت یا ان کی مدد حاصل کر کے سندھ کو انتہا پسندی اور قدامت پسندی کی طرف نہ دھکیلیں

ہم 2018 کے اس الیکشن میں تمام سیکولر، قومی و وفاقی سیاسی جماعتوں کے آپس میں ایک سمجھدار، بالغ اور صحت مندانہ مقابلے کی امید کرتے ہیں

ہم پرامن الیکشن کے انعقاد کے لئے آپ کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں

پرامن اور ترقی پسند سندھ زندہ باد

درج ذیل دانشوروں، اساتذہ, ادیبوں اور صحافیوں نے اس اعلامیے کی تائید کی ہے

Jami Chandio, Kirshan Sharma, Rafiq Sai, Muneer Bhurgari, Adim Malik, Kapil Dev, Pirbhu Satyani, Marvi Awan, Partab Sagar, Adv Sattar Hulyio, Haseen Musarat, Naseem Jalbani, Qazi Razaq. Jaipal Chabria, Mujeeb Abro, Marvi Awan, Naveed Ahmed, Mohsin Ali Soomro, Seema Sheikh, Nadeem Wagan, Elsa imdad Chandio, Suneel Raja, Rafiq Safi, Dr. Haroon Azer, Ghafar Pandrani, Qurrat Mirza, Moniza Inam, Saima Gul, Mujeeb Abrom Ayaz Ali, Aliya Nisar Zahid Makhdoom, Rozina Junejo, Siraj Bhagat, Sajid Memon Tahira habib jalib, Sikander Maheri, Marvi Saryio, Naghma Sheikh, Ameer Hasan (Jeay Sindh Qoumi Mahaz) Sohail Memon, Imran Shervani, Faisal Memon, Nadir Ali Mugheri, Sikildho Rahmoon, Hussain Agha, Ahud Yousif, Qazi Mehran, Muhammad Ammar, Humaira Rwhaman, Rukhsana Preet, Rehana channer

Taimor Rehman (LUMS), Nida Kirmani(LUMS, GS, Mazdoor Kisan Party), Prof. Khalil Khumbhati (SU). Navi Ali (KU) Prof. Ijaz Khan(Peshwer Uni), Dr, Bela Nawaz (Hamdard Uni), Kausar. S.K(Agha Khan Uni) Dr. Yasemeen Qazi(layari Uni), Prof Imdad Chandio (SALU) Dr Arfana Mallah.(SU) Amjad Lashari (SU) Jawid Bhutto (SU) Bisharat Abbasi (SU) prof Noureen Naseer (Peshawar Uni) Dr. Mumtaz Bhutto (SU), Talat Yasmeen, Prof Haroon Bakri (SU) Asad Raza Abidi (SALU) Prof Lal Bukhas Jiskani (SU), MooniS Shekh Ayaz (SALU) Advocate Qalandar Bux Laghari, Sirwh Kumar Wadhwani, De. Rehana Nazeee, Zakia Aijaz

Sohail Sangi, Saleem Asmi, Asif Qazi, Hasan Pathan, Atta Rajar,

Asif Farrukhi, Attiya Dawood, Khuda Bux Abro(Artist),Hoori Noorani, Samina Abro, Khalid Jogee, Ali Akash, Amar Pirzado, Jamil Abbasi, Gulbadan Javed Mirza, Nazeer Kuhut, Latif Jamal, Shams Mangrio, Sanaullah Atique, Fouzia Minallah(Artist), Khalid Rajper, Safeer Nizamani, Satram Sangi, Mumtaz Bukhari, Raouf Paras Dayo. Abdul Qadir Rind

(ادارہ "ہم سب” سمجھتا ہے کہ نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کے جمہوریت پسند، ترقی پسند، روشن خیال اور روادار شہریوں کو اس اعلامیے میں بیان کردہ موقف کی مکمل حمایت کرنی چاہیے۔ مدیر)

 

سندہ


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).